17 اکتوبر 2022ء کو صوبہ پنجاب میں اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کے حوالے سے قصور میں بابا بلھے شاہ سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے احاطے میں قائم ڈسٹک مینیجر محکمہ اوقاف قصور کے آفس میں عمر صاحب اور ایڈمنسٹریٹر قرآن بورڈ صوبہ پنجاب و ڈسٹرکٹ مینیجر محکمہ اوقاف رانا واسط صاحب کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ایڈمنسٹریٹر صاحب کو تفصیل کے ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس شعبے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریٹر صاحب نے اپنے ہاتھوں سے تحفظ اوراقِ مقدسہ کا بوکس ڈسٹرک مینجر محکمہ اوقاف کے آفس کے باہر لگایا۔مزید ڈسٹرکٹ مینجر محکمہ اوقاف قصور نے بھی شعبے کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر صاحب و ڈسٹرکٹ مینجر محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا ۔ (رپورٹ : محمد ناصر عطاری ،ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)